ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ملائم کو’سخت جھٹکا ‘،الیکشن کمیشن نے اکھلیش کو سونپی ’سائیکل‘

ملائم کو’سخت جھٹکا ‘،الیکشن کمیشن نے اکھلیش کو سونپی ’سائیکل‘

Tue, 17 Jan 2017 11:27:29  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی16جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی میں ملائم اوراکھلیش کے درمیان جاری جنگ میں الیکشن کمیشن سے ملائم گروپ کو زبردست جھٹکالگاہے۔کمیشن نے پیر کو پارٹی کے انتخابی نشان ’’سائیکل‘‘اکھلیش کی قیادت والی سماج وادی پارٹی کو دینے کا فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد صاف ہو گیا ہے کہ اکھلیش ہی سماج وادی پارٹی کے نئے سربراہ ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی کانگریس کے ساتھ اکھلیش انتخابی اتحاد کا اعلان کر سکتے ہیں۔قیاس آرائی ہے کہ اکھلیش کی بیوی اور ایس پی ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو اور کانگریس کی جانب سے پرینکا گاندھی واڈرا ساتھ مل کر انتخابی مہم کر سکتی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے اس معاملے پراعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔جمعہ کو اکھلیش اور ملائم سنگھ یادو کے وکلاء نے الیکشن کمیشن میں اپنا اپنا موقف رکھاتھا۔اکھلیش یادوکے وکیل کپل سبل نے جمعہ کو الیکشن کمیشن کے آگے دلیل دی کہ پارٹی کی تنظیم کے ساتھ ایم پی، ایم ایل اے اور ایم ایل سی بھی ہیں۔


Share: